• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیف اسکالر شپ فارم 30اپریل تک جمع کرانیکی ہدایت

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت بلوچستان کے طلبا کے لئے شہید بینظیر بھٹو(فلی فنڈڈ) اسکالرشپ پروگرام برائے میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرزکا اعلان کیا گیا تھااور میٹرک 2024 کے ٹاپ 5 ڈسٹرکٹ ٹاپرز کی تعداد بڑھا کرہر ضلع کے ٹاپ 10 کا انتخاب کیا گیا تھا۔ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت شہید بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے لئے ضلعی ٹاپرز منتخب ہوئے ہیں اور ابھی تک بیف اسکالرشپ فارم جمع نہیں کئے ،ان طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے بیف اسکالرشپ فارم بمعہ کوائف 30اپریل تک بیف دفتر میں جمع کروائیںاوراگر کسی طالب علم نے میٹر ک 2024 کا امتحا ن بلوچستان بورڈ کے تحت کسی سرکاری ادارے سے پاس کیا ہو اور اس کا نام میرٹ کے مطابق فہرست میں شامل نہیں یا اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو اپنے تحفظات واعتراضات جمع کراسکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید