• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی سیاستدانوں نے آسکر اکیڈمی پر تنقید کیوں کی؟

فوٹو، بین الاقوامی میڈیا
فوٹو، بین الاقوامی میڈیا

روس کےسیاسی رہنما الیکسی ناوالنی کی زندگی پر مبنی ایک دستاویزی فلم کو آسکر ایوارڈ ملا تو کریملن میں روسی صدر کے ناقدین نے خوشی کا اظہار کیا۔

 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، الیکسی ناوالنی کے بارے میں بنی دستاویزی فلم کو آسکر ایوارڈ ملنے پر کچھ یوکرینی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ روسی حزب اختلاف کے رہنما کی تحریک ہنگامہ خیز ہے، اس لیے یہ فلم آسکر ایوارڈ کی حقدار نہیں تھی۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ الیکسی ناوالن، صدر ولادیمیر پیوٹن کے سب سے بڑے ناقد ہیں جوکہ دو مقدمات میں دھوکہ دہی کا مرتکب ٹھہرنے کے بعد روس میں ساڑھے گیارہ سال سے جیل میں قید ہیں۔

اس حوالے سے مغربی دنیا کا کہنا ہے کہ الیکسی ناوالن کو خاموش کرنے کے لیے ان کی انسداد بدعنوانی تنظیم کو انتہا پسند قرار دے کر کالعدم قرار دیا گیا۔

الیکسی ناوالن کے حامی انہیں نیلسن منڈیلا کا روسی ورژن سمجھتے ہیں جوکہ ایک قاتلانہ حملے میں بچ گئے اور ایک دن غیر منصفانہ قید سے آزاد ہوکر روس کی قیادت کرنے کے لیے آئیں گے۔ 

روسی حزبِ اختلاف کے یہ رہنما اپنے وکلاء کے ذریعے سلاخوں کے پیچھے سے بھی باقاعدہ بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید