• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لانا ہوگا، برطانیہ

لندن ( آن لائن ) برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے عالمی جنگی جرائم عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیوٹن کو یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمے دار ٹھہرانے کے آئی سی سی کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، یوکرین میں مبینہ مظالم کی تحقیقات جاری رہنی چاہیے۔

یورپ سے سے مزید