• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی یافتہ یورپی ممالک میں 2 کروڑ سے زائد بچے غربت کا شکار

لندن (نیوز ڈیسک) دنیا کے ترقی یافتہ یورپی ممالک میں 2کروڑ سے زائد بچے غربت کا شکار ہیں۔ یہ انکشاف بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم’سیو دا چلڈرن‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک میں غربت سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2کروڑ سے زائد ہے۔ ان میں سرِفہرست ملک رومانیاہے جہاں غربت کے خطرے سے دوچار بچوں کی شرح 41.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسپین میں 33.4فیصد ہے۔ جرمنی میں یہ شرح 23.5فیصد ہے۔یورپ میں سب سے کم غربت سے متاثرہ ممالک میں فن لینڈ ہے جہاں 13.2فیصد اور ڈنمارک میں 14فیصد بچے غربت سے متاثر ہیں۔ ضروریات زندگی کے اخراجات میں اضافہ اور کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث یورپ میں ہر چوتھا بچہ غربت سے متاثر ہے۔ روس یوکرین جنگ کے بعد بڑھنے والے اخراجات سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہوا ہے۔ اس صورتحال میں مہاجرینپناہ گزیں، قانونی دستاویز سے محروم بچوں کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ دوسری جانب فرانس میں حکومت کے خلاف محکمہ صفائی کی ہڑتال کے باعث شہریوں نے گلی کوچوں کو کچرا کنڈی میں تبدیل کردیا۔ حکومت کے خلاف مختلف طبقات کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران یورپ میں متمدن سمجھے جانے والے شہریوں نے احساس ذمے داری کو بالائے طاق رکھ کر سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگارکھے ہیں۔
یورپ سے سے مزید