• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ برطانیہ کے رہنما ناصر بٹ نے برطانوی شہریت چھوڑدی

لندن ( سعید نیازی ) پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما اور جج ارشدملک کیس کے اہم کردار ناصر بٹ نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی برطانویشہریت چھوڑ کر اپنے قائد نواز شریف کے حکم پر پنجاب اسمبلی کےالیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان روانہ ہورہے ہیں، وہ روانگی سےقبل پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے مزیدکہاُکہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن مسلم لیگ جیتنے کیلئے لڑ رہی ہےاور پنجاب میں الیکشن کے بعد نواز شریف کی حکومت ہوگی ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اور نواز شریف کے نام پر ملنے والے ووٹوں سے جیتیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میرے خلاف پاکستان میں بنے جھوٹے مقدمات خارج ہوگئے ہیں اور وہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 16 سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور ان کے کاغذات جمع کر دئیے گئے ہیں۔ناصر بٹ نے کہا کہ نوازشریف نے مجھ جیسے ورکر پر جس طرح اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پران کے انتہائی شکر گزار ہیں، انھوں نے کہ نواز شریف بھی جلد پاکستان میں ہونگے اور الیکشن کمپین کی قیادت کریں گے۔
یورپ سے سے مزید