• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ بلاک بسٹرفلم ’’شیزام‘‘ کا پاکستانیوں کیلئے پیغام

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہالی وڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ’’شیزام‘‘ کی کاسٹ نے پاکستانی فلم شائقین کیلئے خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ڈی سی یونیورس کی فلم ’’شیزام‘‘ کا سیکوئیل حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور انہیں معلوم ہے کہ پاکستان میں بھی ان کے فین پائے جاتے ہیں۔فلم کے سپر ہیرو زچیری لیوی اور دیگر کاسٹ نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی شائقین کو’’سلام پاکستان‘‘ کے الفاظ سے مخاطب کیا ہے۔ہالی وڈ اداکار زچیری لیوی نے کہا کہ شیزام واپس آگیا ہے، یہ دنیا کو سب سے برے دشمنوں سے بچانے کی لڑائی لڑ رہا ہے۔انہوں نے پاکستانی فین سے درخواست کی کہ وہ فلم کی ٹکٹ خریدیں اور سینما میں جاکر ’’شیزام‘‘ کو دیکھیں۔
یورپ سے سے مزید