• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا کڈنی اورلیور ٹرانسپورنٹ انسٹیٹوٹ کا دورہ، بجلی کے تار ایک ہفتہ میں زیرزمین کرنے کاحکم

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی پی کے ایل آئی میں سکیورٹی کیلئے کیمرے لگائے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی کے ایل آئی کے سامنے ایریا میں صرف پھولدار و پھلدار توانا پودے لگیں گے۔ کمشنر لاہور نے پی کے ایل آئی کے گرد بجلی کی تمام تاریں ایک ہفتہ میں انڈر گراونڈ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے پی کے ایل آئی کے سامنے گرین بیلٹس سے تمام کنٹینرز کو فوری ہٹانے کا حکم بھی دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی کے ایل آئی کامانومنٹ نیا ڈیزائین کیا جائے۔ ماہرین منظوری دیں گے۔ کمشنر لاہور نے شائننگ اینڈ گرین گروپ کے تحت تمام محکمے کو پی کے ایل آئی طلب کیا۔آج سرسبز روشن صاف مہم پر کام کرینگے۔ کمشنر لاہور نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پی کے ایل آئی کے گرد اپروچنگ روڈز پر ترقیاتی کاموں کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ 24/7ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا جائے۔ چیف انجینئر ٹو مظہر حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ سی ای او نالج پارک ڈاکٹر مائرہ، اے سی کینٹ و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لاہور سے مزید