• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے مسائل پر مشترکہ موقف اپنانے کی ضرور ت ہے‘ جمعیت

کوئٹہ (پ ر ) جمعیت ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی جس میں تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے کوئٹہ کو درپیش مسائل پر مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جائے گا اس حوالے سے جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی غلام نبی محمدی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حافظ خلیل احمد سارنگزئی حافظ سید سعداللہ آغا مولانا سردار محمد نورزئی مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مولانا مفتی محمد ابوبکر میر فاروق لانگو مولانا محمد طاہر توحیدی اور دیگر نے کہاہے کوئٹہ کے مسائل اتنے گمبھیر ہوچکے ہیں کہ جس پر مشترکہ موقف اپنانا وقت کی ضرورت ہے جمعیت کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے دریں اثنا جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق سیاسی وقبائلی شخصیت محمد خالد بگٹی آج اتوار گیارہ بجے اپنے اتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کا اعلان کریں گے تقریب کے مہمان خصوصی مولانا عبد الرحمن رفیق ہوں گے جمعیت حنظلہ یونٹ بروری کے امیر مولوی سلیم اللہ نے ساتھیوں سے شرکت کی استدعا کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید