• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ نے نیٹو کی رکنیت کیلئے فن لینڈ کی حمایت کردی

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو اتحاد میں شمولیت کے لیے فن لینڈ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اردوان نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو سے ملاقات کے بعد فن لینڈ کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔ ترکیہ کی حمایت کے بغیر فن لینڈ نیٹو اتحاد میں شامل نہیں ہو سکتا ، کیوں کہ اتحاد میں شامل تمام ممالک کو متفقہ طور پر نئے ارکان کی حمایت کرنا ہوتی ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سوئیڈن اور فن لینڈ نے گزشتہ سال نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی جسے دیگر رکن ممالک کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔اردوان نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ فن لینڈ نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ اردوان کے اعلان کے بعد فن لینڈ کی درخواست اب پارلیمان میں پیش کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب توہین قرآن کی حمایت کرنے پر سوئیڈن خمیازہ بھگت رہا ہے اور انقرہ حکومت نے اس جرم کی پاداش میں اس کی نیٹو رکنیت کی حمایت کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔
یورپ سے سے مزید