• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر کے وارنٹ جاری

برسلز (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ ا ن کے وارنٹ یوکرین سے بچوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ اور عالمی عدالت کی ویب سائٹ کے مطابق عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر کے خلاف مبینہ طور پر بچوں کی غیر قانونی ملک بدری اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روسی فیڈریشن میں بچو ں کی غیر قانونی منتقلی کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل اسی الزام میں آئی سی سی نے روسی فیڈریشن کے صدر دفتر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کئے تھے۔
یورپ سے سے مزید