• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبڈیم نے لوٹن میں مقامی انتخابات کیلئے مہم کا آغاز کردیا، جلسے کا انعقاد

لوٹن ( شہزاد علی ) لوٹن لبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے مئی 2023 کی مقامی انتخابات کی مہم کے حوالے سے سیاسی جلسے کا انعقاد مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں لارڈ قربان حسین، اپوزیشن لیڈر لوٹن بارو کونسل کونسلر ڈیوڈ فرینک، میئر بیڈ فورڈ ڈیو حجسن، لب ڈیم کی مہم کے مینجر پیٹر چیپمین ، کونسلر امجد علی، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای،خطیب لوٹن سنٹرل مسجد علامہ حافظ اعجاز احمد، ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، چوہدری ادریس لطیف، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین حاجی چوہدری محمد قربان، حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، شاہد زمان سرہوٹوی، تیمور چوہدری، چوہدری محمد شریف، کونسلر سمیرا خورشید، راجہ شاہد، عباس چوہدری، اسد یاسین، محمد ضیاء، ایاز چوہدری، سراج مطلوب، سہرام بلوچ سمیت معززین لوٹن نے شرکت کی۔ اس موقع لبرل ڈیموکریٹس سے متعلق مقررین کا کہنا تھا کہ لوٹن میں لبرل ڈیموکریٹس ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے۔جس کا منشور کلینر، گرینر اور سیفر لوٹن ہے۔ آیئے ہم سب مل کر لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کا ساتھ دیں اور 4مئی کو ہونے والے مقامی انتخابات میں لب ڈیم کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ پروگرام کے آخر میں کونسلر امجد ، ادریس لطیف ودیگر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید