• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 صوبوں میں الیکشن غیر آئینی ہونگے، کوئی نتائج قبول نہیں کریگا، وزیر داخلہ

فیصل آباد(مانیٹرنگ سیل،جنگ نیوز) وزیر داخلہ راناثنااللّٰہ نےکہاہےکہ 2 صوبوں میں الیکشن غیر آئینی ہونگے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کےنتائج کوئی تسلیم نہیں کریگا.

چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں تباہی اور انارکی چاہتے ہیں، شرم کرو، تسلیم کرو کہ میں نے بڑی محنت سے ملک کے حالات خراب کیے،عمران خان نے فساد پھیلانے کیلئےپنجاب،کےپی کی اسمبلیاں توڑیں،ملک بھرمیں اکٹھےالیکشن کرائےجائیں,

چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں تباہی اور انارکی چاہتے ہیں، شرم کرو، تسلیم کرو کہ میں نے بڑی محنت سے ملک کے حالات خراب کیے،عمران کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ ان کے قتل کا کوئی منصوبہ بنا تھا۔فیصل آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےراناثنااللہ نےکہاکہ عمران خان نے مایوسی میں صوبائی اسمبلیاں توڑیں.

عمران نےیہ اقدام فساد پھیلانےکیلئےاٹھایاتھا،اس کے نتیجے میںایسا الیکشن ہونے جارہاہے جو آئین اور قانون کے مطابق نہیں، یہ انتخابات ایک نئے بحران کو جنم دیں گے، دوصوبوں میں انتخابات نئےتنازع،فساداورفتنہ کوجنم دیں گے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ کے تحت یہ الیکشن نہیں ہو رہے، ہماری یہ کوشش ہےکہ ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہوں،عوام ووٹ کی طاقت سےانتخابات میں اس فتنےکو مائنس کرےگی۔

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک شخص پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے، عمران خان نے آج نازیبا الفاظ استعمال کیے، عمران خان نے آج مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی، ثابت ہو گیا مریم نواز اس کو بے نقاب کرنے میں کامیاب رہی، عمران خان کو خطرہ ہے کہ مریم اس کو بے نقاب کر دے گی۔

عمران خان نے سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا، مریم نواز نے عمران خان کی فتنہ فساد کی سیاست کو بے نقاب کیا، عمران خان نے گالم گلوچ اور بدتہذیبی کے کلچر کو فروغ دیا، وہ لوگوں کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں، فتنہ خان کے مکر و فریب کو قوم کے سامنے رکھنا ضروری ہے، عمران خان جتھوں کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ آور ہوئے۔

عمران خان غنڈہ گردی اور دنگا فساد کر رہے ہیں، انہوں نے فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کی، اگر سڑک پر حاضری لگنی ہے تو گھر سے ہی حاضری لگوا دیتے، عمران خان پر توشہ خانہ کی چوری ثابت ہو چکی ہے.

 مسلح جتھوں کے ساتھ عدالت جانا غنڈا گردی ہے، اس شخص کو لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا، یہ جتھوں کو لے جا کر عدالتوں پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں تباہی اور انارکی چاہتے ہیں، شرم کرو، تسلیم کرو کہ میں نے بڑی محنت سے ملک کے حالات خراب کیے،آپ ایک فتنہ ہیں آپ نے کبھی آج تک سچ بولا ہے؟ جو حالات پیدا ہوئے یہ آپ نے بڑی محنت سے پیدا کیے ہیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں

 بشریٰ بی بی کاہیرے کی 5قیراط انگوٹھی ،ٹرانسفرپوسٹنگ سے لینا دیناہے؟رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملکی خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا، انہوں نے القادر ٹرسٹ کے نام پر 7 ارب روپے کی زمین لی، جب یہ چار سال جھوٹے مقدمات بنا رہے تھے تب غیرت نہیں آئی؟،

مریم نواز کے ساتھ جیل میں بدترین سلوک کیا گیا، ڈرامہ کر کے فتنہ فساد اور جرائم کو چھپا نہیں سکتے، عمران خان نے کس قانون کے تحت زمان پارک میں مسلح جتھے رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول بم پلاسٹک کی بوتل میں بنیں یا شیشے کی، اس کا حساب دیں، یہ حالات جو پیدا ہوئے ہیں یہ آپ نے خود کیے ہیں، 25 مئی کو اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ذریعے چڑھائی کی کوشش کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید