• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا، اپٹما کا اسٹیٹ بینک کو خط

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے یہ بات اپٹما کی طرف سے اسٹیٹ بنک کو لکھے گئے ایک خط میں بتائی گئی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ٹیمپریری ایکانومک ریفائنانس فیسلیٹی اور ایل ٹی ایف ایف کے بحران کی وجہ سے۔

سابق حکومت کے دور میں ٹی ای آر ایف اور ایل ٹی ایف ایف کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں جس سے صنعتکاروں کو ٹیکسٹائیل یونٹ لگانے میں پیش رفت ہوئی تھی۔ مگر اب مالی بحران کی وجہ سے روئی کی گانٹھیں پورٹ پر رکی ہوئی ہیں جس کی وجہ ڈالرز میں کمی کا بحران ہے اس کے ساتھ ہی آر سی ای ٹی کی سہولت ختم کردی گئی ہے اس طرح بحران میں اضافہ ہوا ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر اب قرضوں کی ادائگی بھی مشکل ہے۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری نے اسٹیٹ بنک کو لکھا ہے کہ ٹی ای آر ایف اور ایل ٹی ایف ایف کو یکم جون سے بحال کیا جائے۔ اپٹمانے مزید مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہی سے بچایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید