• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آگیا ہے شام کو عرب خطے میں دوبارہ ضم کیا جائے، اماراتی صدر

دبئی (اے ایف پی) متحدہ عرب امارات کے صدر نے اتوار کو ابوظہبی میں ایک میٹنگ کے دوران اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد سے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سفارتی طور پر الگ تھلگ شام کو وسیع عرب خطے میں دوبارہ ضم کیا جائے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان نے صدارتی محل میں ایک ملاقات کے دوران شامی صدر بشاالاسد سے کہا کہ ’’ شام طویل عرصے سے اپنے بھائیوں سے جدا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ ان کے پاس اور اپنے عرب ماحول میں واپس آجائے‘‘۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سفارتی رفتار دمشق کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو تقویت دے سکتی ہے جنہوں نے اب تک ایک دہائی سے زیادہ جنگ کے بعد معمول پر آنے کی مزاحمت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید