لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حالات بہت زیادہ پیچیدہ ہیں، سیاستدان آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاؤ، گھیراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے ناراضرہنماؤں کو خود جاکر مناؤں گا۔
اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی سفر کے 50سال ہو گئے اتنے پیچیدہ حالات کبھی نہیں دیکھے۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان اور ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہے جبکہ لوگوں میں ایسے حالات کی وجہ سے مایوسی بھی بڑح رہی ہے۔ پاکستان لیگ (ق)مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا۔