• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا شعبہ معاشیات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہ زکریا شعبہ کامرس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر نے کہا ہے کہ شعبہ کامرس میں تعلیمی معیار کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے کم نہیں، یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان اور بیرون پاکستان اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سالانہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب سے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن،  پروفیسر ریحانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین و دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا، تقریب کے آخر میں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات میں اسناد تقسیم کی گئی۔
ملتان سے مزید