• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین کے مطابق سونے کی سب سے بہترین پوزیشن کیا ہے؟

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

رات کی نیند نہ صرف آرام اور پورے جسم کو فعال بنانے کےلیے انتہائی اہم ہے بلکہ سونے کا انداز بھی اس میں مزید فائدے شامل کر دیتا ہے۔ 

سونے کے انداز سے آپ کے جسم پر مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، عموماً اس کی وجہ سے مختلف بیماریاں بھی لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ 

ماہرین کا ماننا ہے کہ سونے کی خراب پوزیشن کی وجہ سے گردن، کندھوں اور خصوصی طور پر ریڑھ کی ہڈی پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ 

اس کی وجہ سے کمر میں مسلسل درد شروع ہوجاتا ہے اور روز مرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ عادت پُرسکون نیند میں بھی خلل ڈال دیتی ہے۔ 

ماہرین کے مطابق کمر کے بل سونا ایک عام پوزیشن ہے لیکن یہ ریڑھ کی ہڈی کےلیے بہتر نہیں ہے۔

ان کے مطابق اس پوزیشن میں سونے سے گردن اور کمر کے درد سے بچا جاسکتا ہے، تاہم سر کو تکیے سے اوپر اٹھا کر رکھنے کی وجہ سے تیزابیت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق پیٹ کے بل سونا بالکل منع ہے، طبی طور پر اس طرح سونے کی تجویز بالکل نہیں دی جاتی، کیونکہ اس پوزیشن میں سونے سے ریڑھ کی ہڈی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ کے بل سونے سے پیٹ کے مسلز کی حرکت محدود ہوجاتی ہے جو نیند کےلیے انتہائی ضروری ہے۔ تاہم ماہرین کروٹ لے کر سونے کو سب سے بہترین پوزیشن قرار دیتے ہیں۔ 

ریڑھ کی ہڈی کے ماہرین بائیں کروٹ پر سونے کی تجویز دیتے ہیں کیونکہ یہ سانس کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ 

ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے انسان کی سانس کی نالی میں بھی کوئی خلل نہیں رہتا اور ونڈ پائپ کھلے رہنے کی وجہ سے اسے سانس لینے میں کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

صحت سے مزید