• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سرکاری ملازم ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا


بھارت میں ایک سرکاری ملازم تقریب کے دوران گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں پیش آیا جب پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سریندر کمار ڈکشٹ ڈانس کرتے ہوئے اچانک گر پڑے۔

رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرکاری ملازم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مشہور زمانہ فلم شان کے گیت ’بس آج کی رات ہے زندگی، کل ہم کہاں تم کہاں‘ پر ڈانس کر رہے تھے اور اسی دوران وہ گر پڑے۔

لوگوں نے فوری طور پر ان کی جان بچانے کی کوششیں کیں لیکن سب رائیگاں گئیں۔ 

واضح رہے کہ پوسٹل ڈپارٹمنٹ نے  34واں آل انڈیا پوسٹل ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جو 13 سے 17 مارچ تک کھیلا گیا۔

فائنل 17 مارچ کو شیڈول تھا اور اس سے ایک روز قبل پوسٹل آفس بھوپال میں ثقافتی پروگرام رکھا گیا تھا جس میں یہ واقعہ پیش آیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید