ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس کا ایک ایس یو 25 لڑاکا طیارہ بیلگروڈ کے علاقے میں مشن سے واپسی پر گر کر تباہ ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرو اسپیس فورسز کا طیارہ کامیابی سے مشن مکمل کرکے واپسی پر حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ ایک سنسان مقام پر گرا جس سے آبادی کو کوئی نقصان نہیں ہوا،تاہم پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔ واضح رہے کہ ایس یو 25 ایک سب سانک لڑاکا طیارہ ہے جسے میدان جنگ میں بری فوج کی معاونت، تنصیبات کو تباہ کرنے اور فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔