• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے

پیرس( رضا چوہدری )فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کا قانون نافذ کرنے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔فرانس میں فروری سے حکومتی مجوزہ پنشن اصلاحات کے خلاف ٹریڈ یونین کی طرف سے ہڑتالیں ہو رہی تھیں۔حکومتی فیصلے کے خلاف شدید غصے کے طور پر وزیراعظم الزبتھ بورن کے ٹی وی انٹرویو میں اعلان کے بعد اچانک مظاہرے شروع ہوئے۔مظاہروں کے دوران سیکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکل کے علاوہ کوڑے کے ڈرموں کو آگ لگا دی گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری 0کے باعث کاروباری مراکز اور عمارتیں محفوظ رہیں۔ٹریڈ یونین نے متحرک ہو کر مختلف شعبوں میں ہڑتال شروع کردی ہے جن میں صفائی کا عملہ، تعلیمی اداروں کے اساتذہ، اسپتالوں کا عملہ اور پبلک ٹرانسپورٹ والے شامل ہیں۔علاوہ ازیں فرانس میں اپوزیشن نے پنشن اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی میں آرٹیکل 49کی شق 3 کے استعمال کیخلاف دو مذمتی قراردادیں پیش کردیں ، اپوزیشن اور آزاد گروپ لیوٹ کے نائبین نے قومی اسمبلی میں حکومتی اقدام کی مذمت کی ، فرانسیسی وزیراعظم الزبتھ بورن کی جانب سے پنشن اصلاحات کو اپنانے کے لئے49.3 کو متحرک کیا گیا تھا اور قومی اسمبلی میں بل پیش کئے بغیر ہی نافذ کردیا گیا ۔
یورپ سے سے مزید