• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پاکستان لیونگ انڈس کے نباتیاتی صحت پروگرام کی تائید کا اعلان

اسلام آباد( محمد صالح ظافر) امریکا نے پاکستان کے لونگ انڈس کے نباتیاتی صحت پروگرام کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ دونوں حکومتوں نے شراکت داری کے ذریعے سے معاشی بحران سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ اعلان پاک امریکا کلائمٹ اینڈ انورمنٹ ورکنگ گروپ کے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اور امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے بیورو آف اوشینز اینڈ انٹرنیشنل انوائرمنٹل اینڈ سائنٹفک افیئرز مونیکا میڈینا نے اپنے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔ حکام اور ماہرین موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل بشمول موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی منتقلی، آبپاشی انتظام، موسمیاتی سمارٹ ایگریکلچر، ہوا کے معیار، حیاتیاتی تنوع اور پلاسٹک کی ری سائیکلنگ سمیت فضلہ کے انتظام پر تعاون کے سلسلہ میں مصروف عمل رہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے 2022 میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے لچک پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید