• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین کے ویڈیو بیان نے ہلچل مچا دی

Dr Asims Video Statement Sensationalized
ایک اور ویڈیو ایک اور تہلکہ، ڈاکٹر عاصم کے ویڈیو بیان نے ہلچل مچادی،ڈاکٹر عاصم نے ویڈیو میں اویس مظفر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹپی نے ہر قسم کی کرپشن کی،آصف زرداری سے شکایت کی تو مجھے ٹیکا لگانے کی دھمکی دی۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور کہتے ہیں کہ ان کے موٓکل سے زبردستی بیانات لیے جارہے ہیں،خوف، حراست یا قید میں بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،وہ ویڈیو جس میں انہوں نے اپنی ہی جماعت کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر پر نہ صرف کرپشن کے الزامات عائد کئے بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ جب اس کرپشن کی شکایت آصف زرداری سے کی گئی تو اویس مظفر نے جواب میں دھمکی دی کی ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے۔

اب ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور کو ڈاکٹر صاحب کے دفاع میں سامنے آنا پڑا، انور منصور کا کہنا تھا کہ خوف، حراست یا قید میں لیے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

انور منصور ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عاصم پر تشدد کرکے بہت سی باتیں کہلوائی جارہی ہیں،ان سے زبردستی بیانات لیے جارہے ہیں، خود ڈاکٹر عاصم نے بتایا ہے کہ انہیں یاد نہیں کہ ایسا کوئی ویڈیو بیان دیا ہو۔

ڈاکٹر عاصم کے بیان پر ان کے وکیل انور منصور کا یہ 24گھنٹوں میں دوسرا رد عمل تھا، اس سے پہلے بھی انہوں نے اس بیان کو ایسا فسانہ قرار دیا تھا جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔
تازہ ترین