اسرائیلی فوج نے لبنان کی وادیٔ بقاع پر فضائی حملے کر دیے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شاہمر اور مشغرہ کو ملانے والے پلوں پر بمباری کی۔
قبل ازیں اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ڈرون حملے کیے جن کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں اہداف پر حملے شروع کرنے کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد لبنان کے دارالحکومت کے قریب رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
بیروت میں گزشتہ شب 2 شدید دھماکے سننے میں آئے جبکہ آج صبح مزید 2 دھماکے ہوئے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس مقام کو نشانہ بنایا گیا۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں جمعے کو زخمی ہونے والے امن دستے انڈونیشین تھے۔