• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈرن ڈے کرکٹ کیلئے مکمل تیار ہوں: کامران غلام

---جنگ فوٹو
---جنگ فوٹو 

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر کامران غلام نے کہا ہے کہ میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق خود کو مکمل طور پر تیار کر چکا ہوں اور پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے میچز کھیلنے والے بیٹر کا کہنا ہے کہ مجھے کیریئر میں وہ مواقع نہیں ملے جو ملنے چاہیے تھے، حالانکہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ پرفارمنس دی ہے جس کا ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے۔

کامران غلام نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اچھی فارم حاصل کرنے کے بعد میں نے پی ایس ایل کا بھی مثبت آغاز کیا ہے اور میری توجہ مستقل کارکردگی پر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جدید کرکٹ میں بہتر اسٹرائیک ریٹ انتہائی اہم ہے تاہم ٹیم کو ایسے بیٹر کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو لمبی اننگز کھیل سکے۔

کھلاڑی نے کہا کہ میری کارکردگی صرف ریڈ بال نہیں بلکہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی اچھی رہی ہے اور جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جدید کرکٹ میں بیٹرز کے پاس مختلف شاٹس ہونا ضروری ہے کیونکہ یہی مستقبل میں کامیابی کی بنیاد بنتی ہیں۔

کامران غلام نے بتایا کہ حالیہ میچز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 200 رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مستقل پرفارمنس کے ذریعے میں دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہوں، اسی ہدف پر میری مکمل توجہ مرکوز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید