• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارباب کرم خان روڈ، چور گھر سےنقدی اور زیورات لے اڑے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ارباب کرم خان روڈ پر گھر سے ڈاکو 14لاکھ کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت لے کر رفو چکر ہو گئے پولیس کے مطابق ارباب کرم خان روڈ کے علاقے مشرق لائن میں رہائش پذیر محمد علی کرد کے گھر سے ڈاکو 14لاکھ کی نقدی اور لاکھو ں روپے مالیت کے زیوارت لے کر فرار ہو گئے امیر محمد دستی پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔اس سلسلے میں محمد علی کرد نے جنگ کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز اپنے بہنوئی سابق نائب ناظم زرغون ٹاؤن حاجی ولی محمد لہڑی کی تعزیت کیلئے ان کے گھر گیا تھا جب واپس آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے اور الماری میں رکھی 14لاکھ کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب تھے ۔
کوئٹہ سے مزید