• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، سعد حسین رضوی

لاہور (خبرنگار ) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے یک بیان میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 0.96 اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 47.97 فیصد پر جا پہنچی ۔ ملک سے حکومتی رٹ کا خاتمہ ہوچکا ۔پچھلے گیارہ ماہ سے ملک میں جو ہو رہا ہے وہ 75 سالوں میں بھی نہیں ہوا۔عمران خان بیرونی طاقتوں کی مدد سے ملک میں انارکی پیدا کررہا ہے۔ ملکی موجودہ حالات کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم قیادت دونوں ہے۔ موجودہ حالات میں آٹا،گھی،چینی،دودھ اور دالیں غریب آدمی کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان شریف سے پہلے پہلے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کم از کم 50 فیصد کمی کا اعلان کرے۔
لاہور سے مزید