• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد سے ایک ہزار افراد کو جاپان میں ملازمت دلائیں گے، رانا عابد حسین

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین  نے کہا ہے کہ پاک جاپان بزنس کونسل فیصل آباد سے ایک ہزار افراد کو جاپان میں ملازمت دلائے گی جس کے لیے جاپانی کاروباری اداروں سے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

رانا عابد حسین نے فیصل آباد PP-106 سے آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے امیدوار رانا سلطان علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جاپان کو 2 لاکھ سے زائد افراد کی مختلف شعبوں میں ملازمت کے لیے ضرورت ہے لہٰذا جاپان میں مقیم ہر پاکستانی اپنے شہر اور گاؤں سے پاکستانیوں کو جاپان لانے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ رانا سلطان علی خان اور ان کے اہل خانہ اپنے حلقے میں پہلے ہی اپنی سماجی خدمات کے ذریعے لوگوں کا دل جیت چکے ہیں۔

رانا عابد حسین نے تمام اوور سیز پاکستانیوں سے درخواست کی کہ اللّٰہ تعالیٰ کے دیے ہوئے مال میں سے غریب اور لاچار لوگوں کی مدد کریں اور اسی خدمت کے جذبے سے سیاست میں بھی حصہ لیں تاکہ مشکل میں پھنسے غریب عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جاسکے۔

واضح رہے کہ رانا سلطان علی خان کا تعلق بھی جاپان سے ہے، ان کے خاندان کا جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیات میں شمار ہوتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید