• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کا اعلان کرنے والا کون؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی بڑی شخصیت روبرٹ مرڈوک نے 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روبرٹ مرڈوک جلد میڈیا انڈسٹری سے ہی تعلق رکھنے والی خاتون این لیسلی اسمتھ سے پانچویں شادی کریں گے۔

انہوں نے این لیسلی اسمتھ سے منگنی کی تصدیق بھی کردی ہے۔

روبرٹ مرڈوک نے کہا ہے کہ این لیسلی اسمتھ سے گزشتہ سال ستمبر میں ملاقات ہوئی، جانتا ہوں یہ میرا آخری رشتہ ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روبرٹ مرڈوک کی اس سے قبل چاروں شادیاں ناکام رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روبرٹ مرڈوک امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل سمیت برطانوی دی سن اور دی ٹائمز کے مالک ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید