کوئٹہ ( پ ر ) کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ (کیو ڈی ایم )کے پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری پارٹیوں کی آل پارٹیز کانفرنس کو اپنے ورکرز کو ورغلانے اور معصوم و دکھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مذموم و بھونڈی کوشش قرار دیا جاسکتا ہے ۔ کوئٹہ اور مضافات میں لاکھوں انسانوں کی باعزت زندگیوں کو یقینی بنانا حکومت و سوسائٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ پارٹیوں نے کرپٹ اور نا اہل ترین انتظامی ٹولے کے ساتھ مل کر وسائل کا ضیاع کیا ۔ وسائل کا درست استعمال اور امن و انسانی عظمت کی بحالی ضرورت ہے ورنہ خرابیاں تھمنے کا نام نہیں لیتیں اور امن و سکون کے بجائے غارت گری کا بازار گرم ہوتاہے۔ وسائل کے ضیاع نے انسانی عظمت و انسانی حقوق کو پامال کر دیا گیا ہے کیو ڈی ایم انسانوں کے لئے توھین آمیز سیاسی و انتظامی رویوں کی تبدیلی اور انسانی عظمت و رفعت کی بحالی کے لئے نئے سرے سے تعمیر و ترقی کی باعزت جدوجھد کے لئے قائم کی گئی ہے۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کے قائد عبد المتین اخونزادہ نے کیو ڈی ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 21 مارچ کو سہ پہر 03:30 بجے طلب کیا گیا ہے _ بیان میں ٹریفک کے المناک حادثات اور انسانی زندگیوں کے مسلسل ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جلد بازی اور طبیعتوں میں اضطراب لا علاج مرض بن کر سماجی و معاشرتی رویوں میں تباہیوں کا سامان مہیا کرر ہا ہے ۔ بیان میں کوئٹہ اور مضافات میں قیمتوں کے اندر ہوش رُبا اضافے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے ناکارہ کردار ادا کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ قیمتوں کے کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں اور آٹے کی تقسیم یقینی بنائی جائے اور عام آدمی کی تذلیل بند کی جائے ۔