• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوروز پشتون افغان وطن کا تاریخی تہوار ہے‘ پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (پ ر)نوروز کے آغازکے موقع پر پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زارپرتقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلعی آرگنائزر وارث افغان نے کی۔ تقریب میں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ خان دیگر ڈپٹی آرگنائزرز ، ضلع کوئٹہ سینئر ڈپٹی آرگنائزر رحمت کاکڑ ودیگر ڈپٹی آرگنائزرزسمیت کارکنوں، طلباء اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا ،وارث افغان نے ان تمام برادریوں، اقوام وعوام کو مبارکباد دی جو نوروز کا تہوار مناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوروز کا تہوار پشتون افغان وطن کا تاریخی تہوار رہا ہےجو ماضی میں پشتون افغان وطن میں خوشی کے تہوار کے طور پر منایا جاتا رہا ہے لیکن بد قسمتی سے پشتون افغان وطن پر استعماری و سامراجی قوتوں کی مسلط کردہ جنگوں کے دوران مختلف طریقوں سے پشتون افغان تہذیب، تمدن و ثقافت پر حملے ہوئے۔ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنے ثقافتی تہواروں کو زندہ رکھنے کیلئے آئندہ مزید تیاریوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر ان کا انعقاد کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید