اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں شہباز گل پر فرد جرم ایک بار پھر موخر کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی ۔ ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فرد جرم عائد کی جائے گی ۔