• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی کو علم و ادب کا گہوراہ قرار دیا جاسکتا ہے، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک صدی کے منظر نامے پر ایمرسن یونیورسٹی کو اپنی تعلیمی، تہذیبی اور سماجی خدمات کی بدولت ہر طبقے کا اعتبار حاصل رہا۔ جنوبی پنجاب کے خطے میں ایمرسن یونیورسٹی کے ادارے کو حقیقی معنوں میں علم و ادب کا گہوارہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ وہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول 2023ء کی تقریب تقسیم انعامات سےخطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کمشنرعامر خٹک، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گیمبیا پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد، چیف ٹریفک آفیسر ملتان راؤ نعیم شاہد اور بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار سمیت طلباء و طالبات، اساتذہ کرام اور تعلیمی افسران کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید