• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے بعد انگلینڈ، ناروے اور سوئٹزر لینڈ نے بھی شرح سود بڑھا دی

لندن (اے ایف پی) امریکا کے بعد بینک آف انگلینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنے کیلئے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے، برطانیہ میں شرح سود 4.25، سوئٹزرلینڈ میں 1.5اور ناروے میں 3فیصد ہوگئی ، بینکنگ سیکٹر کے بحران کے بعد امریکا کی جانب سے رقوم کے لین دین محدود کئے جانے کا معاملہ رک سکتا ہے اور امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے بھی اس کا اشارہ دیا ہے۔ امریکی بینک کی جانب سے شرح سود میں 25 پوائنٹس کے اضافے کے بعد بینک آف انگلینڈ نے بھی اتنا ہی اضافہ کرتے ہوئے شرح سود کو 4.25 فیصد کردیا ہے، 2008 کے عالمی معاشی بحران کے وقت بھی برطانیہ میں شرح سود اتنی ہی تھی۔ مرکزی بینکس نے مانیٹری پالیسی کو سخت کردیا ہے حالاں کہ بینکنگ سیکٹر کا حالیہ بحران بھی شرح سود میں اضافے کی مہم سے جڑا ہوا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے قومی بینک سوئس نیشنل بینک نے بھی شرح سود میں 50 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 1.5 فیصد تک کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید