لندن(آئی این پی)برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے 2019سے لے کر 2023تک اپنی 47لاکھ پاونڈ کی آمدنی پر 10 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (34کروڑ 87لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) ٹیکس ادا کیا،برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات جاری کرنے کے حوالے سے ٹوری اراکین کے دباو کا سامنا تھا ، انہیں خدشہ تھا کہ اس معاملے پر سابق وزیر اعظم بورس جانسن اراکین میں بدگمانی پیدا کر سکتے ہیں۔