• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علما کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت، قاتل گرفتار کئے جائیں، مذہبی رہنما

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ ، سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے نیو کراچی میں مولانا سلیم کھتری اور گلستان جوہر میں مولانا عبدالقیوم صوفی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات اور ملزمان اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لاکر قرارواقعی سزا دی جائے،حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ علماء کرام سمیت ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے،علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی لہر کا دوبارہ شروع ہونا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ علامہ صوفی عبدالقیوم کا قتل فرقہ واریت پھیلانے اور امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے،قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو عوام محاسبہ کرینگے، رمضان المبارک میں ریلیف پیکیج کا فائدہ غریبوں کو پہنچایا جائے اور سہولتیں فراہم کی جائیں،ملک نازک دور سے گذر رہا ہے ملک معاشی عدم استحکام اور غربت میں اضافہ کی زد میں ہے،دوسری جانب ملک میں سیاسی عدم استحکام کی صورتحال سے بھی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید