• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزراء کے مختلف شہروں کے دورے، آٹا فراہمی کا جائزہ

لاہور( خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مصطفی آباد، قصور ، پھولنگر، پتوکی اور گنڈاسنگھ میں آٹا کی مفت پوائنٹس کاتفصیلی جائزہ لیا اورانتظامات کاجائزہ لیا۔جس پر انہوں نے قصورمیں آٹا کے مفت پوائنٹس پرانتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزیر مواصلات و ایکسائز بلال افضل نے اوکاڑہ اور دیپالپور کا دورہ کیا ۔مفت آٹے کی تقسیم کے لئے قائم مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے مسائل دریافت کیے ،انہوں نےصوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت غریب عوام کے لئے تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کو بروئے کار لا رہی ہے اور 10 کروڑ افراد میں 53 ارب روپے کا آٹا مفت تقسیم کیا جارہا ہے ۔