• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ 

افغانستان سے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔

گزشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی تھی، پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید