• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: پرائمری اسکول کے بچوں کو ایسٹر کے بعد کیچ اپ جابس پیش کی جائیں گی

لندن (پی اے) لندن میں پرائمری اسکول کے جن بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے, انہیں ایسٹر کے بعد کیچ اپ جابس پیش کی جائیں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 1950 کی دہائی میں برطانیہ میں عام ہونے والی یہ بیماری 2003 تک ختم ہو گئی تھی لیکن 2022 کے اوائل میں شمالی اور مشرقی لندن کے سیوریج میں پولیو وائرس کے آثار پائے گئے۔ گزشتہ موسم گرما میں لندن میں ایک ہنگامی ویکسی نیشن بوسٹر مہم کے ذریعے 370000 سے زیادہ بچوں کو ویکیسین دی گئی۔ نومبر کے اوائل میں تازہ ترین ٹیسٹوں میں وائرس کم پایا گیا تھا لیکن حکام کا کہنا ہے کہ مطمئن ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر وینیسا سلیبا نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ہمارے پاس ابتدائی علامات ہیں کہ لندن میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ کم ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ اعلان کرنے کے لئے کہ برطانیہ اب ایک متاثرہ ملک نہیں ہے، یہ ضروری ہوگا کہ 12 ماہ تک کوئی کیس سامنے نہ آئے۔ پولیو بہت کم معاملات میں فالج کا سبب بنتا ہے, جہاں وائرس دماغ، ریڑھ کی ہڈی اور بیس کے اعصاب پر حملہ کرتا ہے لیکن زیادہ تر غیر علامتی ہوتا ہے۔ پچھلے مہینے شمالی اسرائیل میں ایک آٹھ سالہ بچہ ایک وباء میں مفلوج ہو گیا تھا, جس نے تین دیگر بچوں کو بھی متاثر کیا تھا۔ نیو یارک میں ایک غیر ویکسین والا شخص وائرس سے مفلوج ہو گیا تھا۔ ویکسی نیشن کا شیڈول عام طور پرایک سال کی عمر سے پہلے تین خوراکیں ہوتا ہے۔ بعد ازاں تین خوراکوں پر ایک بوسٹر جبکہ 14 سال کی عمر میں ایک اور بوسٹردینا ہوتا ہے لیکن لندن کے صرف 88 فیصد بچوں کو ایک سال کی عمر تک تین خوراکیں دی گئیں جبکہ مجموعی طور پر انگلینڈ میں یہ شرح 92 فیصد تھی۔ ڈاکٹر سلیبا نے کہا کہ لندن ایک بہت ہلچل والا شہر ہے، جس میں گھر تبدیل کرتے رہنے والی ایک بڑی آبادی اور بہت سی متنوع کمیونٹیز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ این ایچ ایس اسکولوں کے ذریعے ان بچوں کو ویکسی نیشن کی پیشکش کر رہا ہے، جن کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے۔
یورپ سے سے مزید