پشاور (لیڈی رپورٹر )پیرا میڈیکل کلاس فور ملازمین عہدیداروں کا گورنر خیبر پختونخوا ن غلام علی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی پیرا میڈیکل کلاس فور ملازمین کی وفد کی قیادت صدر محمد علی نے کی جبکہ رہنما اسرار خان اور دیگر عہدیدارا ن بھی انکے ہمراہ تھے ملاقات میں پیرامیڈیکل کلاس فور کے وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی صدر محمد علی اور اسرار خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تحریک انصاف صوبائی حکومت نے غریب ملازمین کو بنیادی حقوق سے محروم کیاجبکہ پے سکیل،سن کوٹہ،پرموشن کوٹہ اور HPA جیسے بنیادی مطالبات پر کسی نے غور نہیں کیا۔انہوں تحریری طور پر بھی گورنر غلام علی کو اپنے مطالبات پیش کئے۔اس موقع پر گورنر کے پی نے صوبائی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے غریب ملازمین کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کیجایگی جبکہ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے پیرامیڈیکل کلاس فور ملازمین کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔