• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہیں، سفیر پاکستان علی جاوید

روم (شہباز بھٹی) یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سفارتخانہ اٹلی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد نائب سفیر فرحان علی نے وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا جس کے بعد سفیر پاکستان علی جاوید نے ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اور قیام پاکستان کی تحریک پر روشنی ڈالی پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے اور ان کی زبر دست خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں سمندر پار پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد اٹلی میں مقیم ہے اور اٹلی میں بسنے والے تین لاکھ پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ برس تقریباً 900ملین ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ سفیر پاکستان نے کمیونٹی کی براہ راست خدمت کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آ گاہ کیا۔ یوم کشمیر پانچ فروری 2023کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے کے WhatsApp Broadcost میں شمولیت کرنے والے 3000 پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے انہوں نے تمام پاکستانی کمیونٹی کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی دعوت دی قبل ازیں سفارتخانے میں مورخہ 21مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک خصوصی سفارتی تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں تقریباً 200مہمانوں نے شرکت کی جن کا تعلق اطالوی حکومت، پارلیمان، میڈیا، تعلیم، کلچر، آرکیالوجی، سیاحت، کوہ پیمائی، تجارت، دفاع ، سیکورٹی سے تھا۔

یورپ سے سے مزید