• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ پراگ میں 23 مارچ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

برسلز، پراگ( حافظ اُنیب راشد )پاکستان کے قومی دن کے پرمسرت موقع پر پاکستانی سفارت خانہ پراگ (چیک ریپبلک) میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جہاں سفیر پاکستان محمد خالد جمالی نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ان پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے اس دن کو ایک عہد ساز دن قرار دیتے ہوئے پاکستان کے گزرے حالات پر روشنی ڈالی انہوں نے اس دوران قوم کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے اتحاد سے درپیش چیلنجز پر قابو پایا جائے گا۔ شرکائے تقریب کی جانب سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئےدعا بھی کی گئی۔
یورپ سے سے مزید