• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بھر میں مفت آٹے کے 34 ڈسٹری بیوشن سینٹرز مکمل فعال

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے 34 ڈسٹری بیوشن سنٹرز مکمل فعال کردیے گئے ہیں۔شدید بارش کے بعد رات گئے ضلعی محکموں نے نکاسی آب آپریشن جاری رکھا اور سنٹرز کو پانی سے کلئیر کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ حکام نے بریفننگ بھی دی ۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ پہلے ہفتے 3 لاکھ مستحق شہریوں کو مفت آٹا فراہم کردیا گیا ہے جبکہ ساڑھے 8 لاکھ شہریوں کو 26 لاکھ سے زائد تھیلے فراہمی کا ٹاسک ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سنٹرز پر بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔8 روز بعد شہریوں کو دو تھیلے اکٹھے دینے کی پالیسی زیر غور ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جدید سکینگ سسٹم کے تحت آٹا فراہمی میں شفافیت یقینی بنائی گئی ہے جبکہ سپیشل افراد اور بزرگوں کیلئے علیحدہ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواہش مند شہری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خود کو رجسٹرڈ کرائیں۔عمر جہانگیر نے کہا کہ 8070 پر مسیج کرکے آٹے کی فراہمی کیلئے اہلیت چیک کی جاسکتی ہے۔
ملتان سے مزید