• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین، پاکستان کو جنیوا میں کئے وعدوں پر عمل میں تاخیر کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا ہے ۔ 3سال میں 10ارب ڈالر کی فنانسنگ کے وعدے کئے گئے تھے ، امسال ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے تاہم ابھی تک ساڑھے 12؍ کروڑ ڈالر ملے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سیلاب متاثرین کے لیے جنیوا ڈونرز کانفرنس میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے 3 سال میں10.7 ارب ڈالر کی فنانسنگ کاوعدہ کیا گیا تھا، حکومت کو اس سال جون تک ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع تھی ۔ تاہم پاکستان کو امدادی سامان کے علاوہ اب تک صرف ساڑھے 12 کروڑ ڈالر ملے ہیں اور پاکستان کو 30 جون تک مزید 30؍ کروڑ ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔ جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کا ساتھ دینے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید