کراچی ( پی پی آئی) سبسیڈیز ختم کرنے سے شہریوں کی اکثریت کو مشکلات کا سامنا ہے، روپے کی گھٹتی قدر اور سبسڈیز ختم کرنے کے حکومتی اقدام کی وجہ سے کئی افراد کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں تعلیم یافتہ ملازمت پیشہ طبقہ اپنی ضروریات اور اخراجات محدود کرنے پر مجبور ہے۔ ایک سروے کے مطابق ایک عام پاکستانی کی اوسط ماہانہ تنخواہ سے بھی دو گنا زیادہ کمانے والوں کیلئے بچوں کو تعلیم دلانا آسان نہیں رہا۔کیونکہ یہ اخراجات اب ان کی استطاعت سے باہر ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی اور بڑھتے اخراجات کے باعث ان کے لئے اب یہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔اور یہ صرف کسی ایک گھر کی کہانی نہیں ہے۔ پی پی آئی کے مطابق روپے کی گھٹتی قدر اور عالمی مالیاتی فنڈ کے ایک بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کے لئے سبسڈیز ختم کرنے کے حکومتی اقدام سے پاکستان کی 220 ملین کی آبادی میں سے اکثریت کو اب معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔