• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے کی معطلی روس کی بڑی غلطی ہے، بائیڈن

وارسا (اے ایف پی) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے امریکا کیساتھ کئے گئے جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدہ کی معطلی بڑی غلطی ہے ۔ بائیڈن کا یہ بیان وارسا میں نیٹو کے کئی ممالک کے اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جس میں جنگ زدہ یوکرین کی حمایت پر مذاکرات کئے جائیں گے ۔روس کے فیصلے سے متعلق صحافی نے ایک سوال کیا کہ اس معاملے پر امریکا کا کیا رد عمل ہوگا ،پہلے تو ازراہ مذاق کہا کہ ان کے پاس اس کا وقت نہیں ہے ، اس کے بعد وہ رکے اور پھر دوبارہ مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی غلطی ہے ۔

یورپ سے سے مزید