• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کا ہاٹ ایئر بیلون ریگٹا شہر پر واپس آنے والا ہے

لندن (پی اے) لندن کا ہاٹ ایئر بیلون ریگٹا شہر کے آسمانوں پر واپس آنے والا ہے۔ 2020کے بعد پہلی مرتبہ درجنوں ہاٹ ایئر بیلونز اس سال کے آخر میں لندن کی اسکائی لائن پر ہوں گے۔ لارڈ میئر کا ہاٹ ایئر بیلون ریگٹا2020میں کووڈ19کی وبا اور2021 اور 2022میں خراب موسم کے باعث منسوخ کیے جانے کے بعد دارالحکومت میں واپس آجائے گا۔ آرگنائزرز نے کہا ہے کہ اس کے لیے دو ممکنہ 14اور 21مئی کی تاریخیں ہیں اور وقت کا انحصار موسم پر ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ2جولائی کو تیسری اسٹینڈ بائی تاریخ پر آمادگی عمل میں آگئی ہے۔ گزشتہ مرتبہ ریگٹا2019میں ہوا تھا، جب46ہاٹ ایئر بیلونز نے بیٹر سی پارک سے پرواز کی تھی اور سینٹرل لندن کے آسمانوں پر اڑتے رہے۔ اس ایونٹ سے چیریٹی کے لیے76ہزار پونڈ جمع ہوئے تھے اور مجموعی طور پر2005ء میں پہلے ایونٹ سے لے کر چار ایونٹس سے ڈھائی لاکھ پونڈ جمع ہوئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید