کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس تین اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیڈریشنوں کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا، جس کی بورڈ کے ارکان منظوری دیں گے۔ پی ایس بی کے الیکشن کمیشن میں بیرسٹر شاہ خاور، سید اختر علی شاہ اور یاسر ظہور عباسی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نئے ڈی جی کی تقرری کے لئے انٹرو یو مکمل ہوگئے ہیں جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق پینل نے شعیب کھوسو، امجد فاروق اور میثاق عارف کے نام اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائےہیں، ان میں سے ایک نام منظوری کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجا جائے گا۔