• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا غیر قانونی تارکین وطن کو فوجی اڈوں اور کشتیوں پر رکھنے کا منصوبہ

لندن (آئی این پی ) برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو ہوٹلوں میں رکھنے کی بجائے فوجی اڈوں یا استعمال نہ ہونیوالی کشتیوں پر رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا اعلان چند ہفتوں میں متوقع ہے ، اس حوالے سے وزرا ءاشارہ دے چکے ہیں کہ سیاسی پناہ گزینوں کو ہوٹل میں رکھنے کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔ قبل ازیں چھٹیوں کے دوران کیمپوں اور طلبا کے ہالوں کو استعمال کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں، تاہم اس تجویز کی منظوری کا امکان نہیں ہے۔ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ اگلے ہفتے وزیراعظم رشی سونک کے غیر قانونی تارکین وطن بل کے خلاف بغاوت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید