• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد میں چھری کے وار سے خاتون جاں بحق، مرد شدید زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چھری کے وار سے خاتون جاں بحق اور مرد شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر شدید زخمی پڑوسی نے ہی خاتون کو چھری سے وار کرکے ہلاک کیا۔

مرد نے خود کو بھی چھری مار کر زخمی کیا اور تیسرے فلور سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ اور عباسی شہید اسپتال پہنچی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید