• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کم عمر لڑکی کی اسکول پر فائرنگ، 3 بچوں اور حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار اسکول کے باہر جمع ہیں۔
فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار اسکول کے باہر جمع ہیں۔

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ سے 3 کمسن طالبعلموں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی کم عمر لڑکی تھی جو جوابی کارروائی میں ماری گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والی لڑکی کے پاس 2 رائفلز اور ایک ہینڈگن تھی۔

فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 10 بجے ہوا، پولیس کو فون کال کے ذریعے اطلاع ملی کہ کوویننٹ اسکول میں مسلح ملزم نے فائرنگ کی ہے۔

کوویننٹ اسکول میں پری کنڈرگارٹن سے چھٹی جماعت تک کے 200 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید